ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گوا اسمبلی انتخابات میں پاریکر نے کی ووٹنگ، گوا واپسی کے سوال کوٹالا

گوا اسمبلی انتخابات میں پاریکر نے کی ووٹنگ، گوا واپسی کے سوال کوٹالا

Sun, 05 Feb 2017 10:16:22  SO Admin   S.O. News Service

پنجی،4فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) گوا کی سیاست میں واپس لوٹ آنے کی قیاس آرائی کو قائم رکھتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج خود کو پارٹی کا آدمی بتایا، جو پارٹی رہنماؤں کی ہدایات کے مطابق کام کرتا ہے۔ووٹنگ کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ پارٹی کے آدمی ہیں اور پارٹی رہنماؤں کے فیصلے کے مطابق ہی کام کریں گے، تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ انہیں دہلی میں گوا کی ترکیبیں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ پارٹی کے جیتنے پر انہیں وزیر اعلی بنائے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں امت جی نے جو کہا ہے، اتنا ہی میں کہوں گا، میں پارٹی کا آدمی ہوں، پارٹی کو ہی فیصلہ لینے دیجئے ۔ گوا کاکھاناپسند ہونے سے متعلق ان کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ میرا دہلی میں چار کلو وزن کم ہوا ہے اور اس کا بنیادی سبب ہے کھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے صرف یہ کہا ہے کہ مجھے گوا کا کھانا پسند ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا، آپ اس کا کچھ بھی مطلب نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات یہ اشارہ دے رہی ہیں کہ ووٹنگ کا فیصد اچھا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی اے کو دو تہائی اکثریت ملنے کی امید ہے، پولنگ سروے بھی یہیں کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کو اکثریت ملے گی، ہر کوئی 22۔25 نشستیں ملنے کا اعلان کر رہا ہے مجھے اس سے بھی بہتر نتائج ملیں گے۔رشوت پر ان کے ایک بیان کے لئے انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر پاریکر نے کہا کہ انہوں نے ووٹروں سے رشوت نہ لینے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے میرا بیان سنا ہے؟ میں نے سوالیہ لہجے میں پوچھا تھا کہ کیا تم پیسے کے لئے ووٹ دو گے، لیکن میرے بیان کو غلط سمجھا گیا۔


Share: